تاریخ ابن کثیر (Tarikh Ibn Kasir 7 Vols.(urdu)) USD 59.14 / EUR 39.43

Posted on


تاریخ ابن کثیر (Tarikh Ibn Kasir 7 Vols.(urdu))

USD 59.14 / EUR 39.43
Book Details
Subject(s) تاریخ
Author(s) امام بن کثیر ⁄ مولانا اصغر و دیگر
Published By دارالاشاعت
Product Code DIU-00902
Cover HB
Dimensions 25*19*28 cm
Pages 4,990
Weight 9130 gm
Description

یہ تاریخ کائنات ارضی وسماوی کی تخلیق سے شروع ہوتی ہے اور قیامت کے بعد تک کے مفصل احوال پر
کلام کرتی ہے ۔ ا سکے ساتھ ہی تخلیق کائنات، اور ملائکہ و ابلیس و شیاطین اور حضرت آدم و حوا کی تخلیق
پر سیر حاصل بحث ہے ۔ ا سکے بعد مختلف اقوام میں مبعوث ہونے والے انبیاء کرام علیہم السلام اور انکی قوموں کے تفصیلی حالات قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کئے گئے ہیں ۔ دیگر مستند تاریخی حوالوں سے انبیاء کرام علیہم السلام کے زمانے اور نام و نسب متعین کئے گئے ہیں ۔ حضور e کی سیرت سے قبل عرب جاہلیت کے تاریک دور کو روشن کیا ہے ۔ پھر حضور e کی مکمل سیرت و سوانح بیان کی گئی ہے جو کئی حصص پر منتہی ہوتی ہے ۔ پھر خلفاء راشدین مہدیین کے خیرالقرون کی تاریخ ہے ۔ ا سکے بعد مصنف نے تمام اسلامی سلطنتوں کی مفصل تاریخ اور انکے تناظر میں دنیائے کفر کے عالمی حالات قلمبند فرمائے ہیں ۔ مصنف کی یہ کوشش کامیاب رہی ہے کہ کوئی اہم واقعہ یا کسی اہم شخصیت پر پردہ نہ پڑ ا رہ جائے ۔ فللّٰہ الحمد مصنف نے قارئین کو تاریخ ذہن نشین کرانے کے لئے ہر سن کے آخر میں تمام اہم واقعات کو چند سطروں میں دوبارہ بیان فرما دیا ہے ۔ جس سے قارئین کے لئے تاریخ یاد رکھنا از حد سہل ہو جاتا ہے ۔ مصنف نے ہر سن کے آخر میں تمام اہم متوفییات، انکی پیدائش و وفات اور انکی سوانح کو بھی بیان فرما دیا ہے ۔ لیکن تاریخ ابن کثیر کو دیگر تاریخی کتب پر جو امتیاز و فوقیت حاصل ہے ا سکی بڑ ی وجہ مصنف کا ممکنہ حد تک قرآن و حدیث اور مستند اقوال و دلائل کو مآخذ بنانا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس تاریخ کی اسنادی حیثیت مشرق و مغرب تمام دیار میں مسلّم ہے ۔ مصنف کا نام تفسیر کی طرح تاریخ میں بھی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان تمام خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے دارالاشاعت کراچی نے بفضلہ تعالیٰ ا سکی اشاعت کا بخوبی اہتمام کیا۔ اب تک البدایۃ والنہایۃ اردو میں مکمل طبع نہیں ہو سکی تھی اور آخری ۲ حصص بالکل دستیاب نہ تھے جس میں اصل عربی النہایۃ اللبدایۃ کو شامل کر کے مکمل کیا گیا اب اس ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ ا سکا مکمل اردو ترجمہ اور دیگر تاریخی کتب کے حوالہ جات کے اضافہ نے اس کو مدلّل و مکمل کر دیا۔ دیگر تاریخی کتب کے حوالہ اس اشاعت کی خصوصیت ہیں ۔ ادارہ نے باذوق قارئین کی تسکین نظر کے لئے اس اہم تاریخ کو کمپیوٹر کتابت و طباعت کے ساتھ آراستہ کرتے ہوئے طبع کروایا ہے ۔ خداوند قدوس سے دعا ہے کہ ا سکو ہمارے لئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے ۔ آمین یا الہ العالمین

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s