(Bahishti Zewar (mukammal 2 Color Print Imported Paper)بہشتی زیور ﴿مکمل ۲ رنگہ طباعت امپورٹڈ کاغذ﴾ (urdu)) USD 7.71 / EUR 5.14

Posted on


بہشتی زیور ﴿مکمل ۲ رنگہ طباعت امپورٹڈ کاغذ

(Bahishti Zewar (mukammal 2 Color Print Imported Paper) (urdu))

USD 7.71 / EUR 5.14
اللہ تعالیٰ نے چودہویں صدی میں تجدیدِ دین کا جو عظیم کام حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ
سے لیا وہ محتاجِ تعارف نہیں آپ نے تقریبًا ایک ہزار تصانیف کا عظیم ذخیرہ چھوڑ ا جس میں ہر شعبۂ زندگی سے وابستہ افراد کے لیے رہنمائی موجود ہے آپ کی تصانیف میں جہاں علماء ومحققین کے لیے خالص علمی کتب موجود ہیں وہاں عام مسلمانوں کے لیے بھی عام فہم و سادہ کتب موجود ہیں جنہیں پڑ ھ کر بہتر دینی زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔ آپ کی تصنیف ’’بہشتی زیور‘‘ کو اللہ تعالیٰ نے جو غیر معمولی مقبولیت عطا فرمائی ہے شاید ہی کسی کتاب کو حاصل ہو۔ کتاب اگرچہ اصل میں تعلیمِ نسواں کے لیے لکھی گئی تھی لیکن فقہی مسائل کی جامعیت کی بناء پر یہ کتاب عورتوں ہی کے لیے نہیں بلکہ مردوں ، علماء اور اونچے درجے کے فقہاء غرض مبتدی سے لے کر منتہی تک یکساں مفید ہے ۔ زیرِ نظر نسخہ حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کا مصدقہ اور نظرثانی شدہ ہے جس کے متعلق آپ نے یوں تحریر فرمایا۔: ’’اب اگر اس نسخہ میں اور مطبوعاتِ قدیمہ میں کہیں اختلاف ہو تو اس نسخہ کا اعتبار کیا جاوئے گا‘‘۔ حضرتؒ کے بھتیجے مولانا شبیر علی صاحبؒ نے دقّتِ نظر و باریک بینی کے ساتھ ہر مسئلہ کے ساتھ حاشیے پر فقہی مأخذ کا حوالہ و متعلقہ فقہی عبارات درج کی ہیں نیز حضرت حکیم الامت کے آخری دور تک ’’بہشتی زیور‘‘ کی جن عبارتوں میں کوئی اصلاح یا ترمیم حضرتؒ نے فرمائی تھی اس کو بھی اصل کتاب میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ الحمدللہ دارالاشاعت کراچی سے بہشتی زیور کا سب سے زیادہ صحیح، قابلِ اعتماد مدلّل و جامع نسخہ عمدہ کتابت و طباعت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ شائع کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ دین حاصل کر کے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
Book Details
Subject(s) فقہ
Author(s) مولانا اشرف علی تھانوی
Published By دارالاشاعت کراچی
Product Code DIU-00610
Cover HB
Dimensions 22.5*15*4.5 cm
Pages 752
Weight 925 gm

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s